31 مارچ 2014 - 06:32
اٹلی مسجد پر حملہ، قرآنی نسخے نذر آتش

بعض نامعلوم افراد نے اٹلی کے علاقے"لاٹسیو" کے شہر"ریٹی" میں واقع "السلام" مسجد پرحملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق بعض نامعلوم افراد نے اٹلی کے علاقے"لاٹسیو" کے شہر"ریٹی" میں واقع "السلام" مسجد پرحملہ کیا ہے۔
ان نامعلوم افراد نے مسجد پرحملہ کرکے وہاں پر رکھے ہوئے قرآنی نسخوں کو آگ لگا دی ہے اورمسجد کے اموال کوچرا کرلے گئے ہیں اورانہوں نے اسلامی کتابوں اورسائن بورڈز کو پھاڑکرزمین پرگرا دیا ہے۔
اس شہرکی میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں نے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے اوراسے دہشتگردی قراردیا ہے اورانہوں نے سیکیورٹی کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف اقدامات انجام دیں۔
اٹلی کی اسلامی جمعیت"سلسبیل" نے بھی اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کی ہے کہ جس نے پرامن بقائے باہمی کونقصان پہنچایا ہے۔
قابل ذکرہے کہ اٹلی میں اس وقت سترہ لاکھ مسلمان زندگی بسرکررہے ہیں کہ جن میں بعض ابھی حال میں مسلمان ہوئے ہیں جبکہ بعض مقامی عہدیداروں نے اس ملک میں مسجد کی تعمیر کے موضوع کی حمایت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز